ایران کیخلاف جنگ 2027 تک جاری رہی تو عالمی معیشت کو شدید نقصان ہوگا: ایم ڈی آئی ایم ایف

واشنگٹن، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے اگر ایران کےخلاف جنگ 2027 تک جاری رہی تو عالمی معیشت کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا آئی ایم ایف کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے عالمی معاشی ترقی میں سست روی اور قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگا، اب یہ اندازے موثر نہیں رہے، اگر جنگ 2027 تک جاری رہتی ہے اور تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار رہتی ہے تو ہمیں کہیں زیادہ خراب نتائج کی توقع رکھنی ہوگی،مزید بر آں آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہےپٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دی جائے،ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی بجٹ 2026-27کی تیاری کےلئے آئی ایم ایف سے ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے،آئی ایم ایف کے مطابق مالی بوجھ سے بچنے کیلئےتوانائی،ایندھن کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، توانائی، بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے،عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت کو توانائی، بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹراداروں کی تجاویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیدیا۔