پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی طیاروں کی فروخت دگنی

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)مئی کی جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل سمیت بھارتی جنگی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی آمدنی 16 فیصد بڑھ کر 11 ارب ڈالر رہی ،منافع 6.5 فیصد بڑھنا کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین ہے،کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول J10 لڑاکا طیارے مئی کے دوران پاک بھارت جنگ میں استعمال کیے گئے، پاکستانی فضائیہ نے طیاروں سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی طیارے گرائے۔