ایرانی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم امور پر گفتگو

تہران، اسلام آباد (مشرق نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔

ایرانی خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔