اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے رابطہ ،خطے کی تازہ صورتحال، خلیج و مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے پاکستان چین کے 5نکات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا،وزرائے خارجہ نے مضبوط و برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ،مضبوط تعلقات کا اعادہ


















