کوئٹہ ،کراچی ،بولان،باجوڑ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوچستان،کراچی میں بارشوں سے تباہی،متعدد افراد جاں بحق، نظام زندگی بری طرح متاثر، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
چمن، قلعہ عبداللہ ، زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارش ،ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث سیب، خوبانی، چیری، بادام، انجیر، آلوچے اور انار کے باغات کو نقصان پہنچا، گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں،اموات چھتیں گرنے سے ہوئیں،مرنے والوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں۔
ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواوں ،بارش کے باعث حادثات نے کئی افراد کی جان لے لی،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
بلوچستان،کراچی میں بارشوں سے تباہی،متعدد افراد جاں بحق


















