اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کفایت شعاری اقدامات سے عام آدمی کو 129ارب کا ریلیف دیا،سلسلہ جاری رہے گا۔
شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ،بچت و کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کا جائزہ اور کم آمدنی والے طبقات کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں ریلیف کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور سپلائی چین کی باقاعدگی سے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔
شہبازشریف نے متعلقہ وزارتوں کو صوبوں کےساتھ مشاورت کے بعد حتمی تجاویز پیش کرنے، پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کےخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا3ہفتوں میں وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے اہم اقدامات کیے، آئندہ بھی سلسلہ جاری رہے گا، بروقت حکومتی فیصلوں سے پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کےساتھ ملاقات کی،ملک کی مجموعی معاشی و سکیورٹی مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کےلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو کفایت شعاری پالیسی پر تجاویز دیں،مشکل حالات میں وزیراعظم کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں کو سراہا۔
کفایت شعاری ،عام آدمی کو 129ارب کا ریلیف دیا ،سلسلہ جاری رہے گا،وزیراعظم


















