ایران نے چین سے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا

لندن،تہران: (مشرق نیوز) ایران نے چین سے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے چین سے 300 سے 400 تک مین پیڈ فضائی دفاعی میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ،مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر ہو سکتی ہے،ایران کو آئندہ ہفتوں میں کیو ڈبلیو 12 اور ایف این 16 طرز کے میزائلوں کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ہے، معاہدہ ہانگ کانگ میں قائم کمپنی کے ذریعے طے پایا۔