دشمنوں کو ملک کے اندر اور باہر چن چن کر ماریں گے‘ رانا تنویر

مریدکے:( نمائندہ خصوصی)وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر نے کہا ہے دشمنوں کو ملک کے اندر اور باہر چن چن کر ماریں گے ،بھارت ،افغانستان ،اسرائیل گٹھ جوڑ عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا دنیا دہشتگردی کانوٹس لے ،اپنے دفاع ،عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،بھارت کا سندور مٹی میں ملا چکے اب سہولت کار انجام کو پہنچیں گے ،امریکہ ایران جھڑپوں پر پاکستان کو تشویش ہے ،پاکستان امن کی ذمہ داری پر عمل پیرا رہے گا۔