اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف آئندہ 14ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔
دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جاچکے ، آئندہ 14 ماہ کے دوران مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبرمیں ہوگا۔
آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 3.6ارب ڈالر قرض دےگا



















