اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے سندھ،اسلام آباد ہائیکورٹس میں نئے ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریش کمار ،ایڈووکیٹ شاہ نواز میمن اور ہمایوں خان کو ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے 2ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی رائے سے ایڈیشنل جج فیض الحسن شاہ کومستقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا،ایڈیشنل جج خالد شاہانی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کےلئے بھی 3 نئے ایڈیشنل ججز کی سفارش منظور کی گئی،ایاز شوکت، شہرخ ارجمند اور عمیر مجید ملک شامل ہیں،جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز فرح جمشید، انعام خان، ثابت خان اور جسٹس اورنگزیب کومستقل جج بنانے کی سفارش بھی کردی۔
سندھ،اسلام آباد ہائیکورٹس میں نئے ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری



















