سکیورٹی فورسز کی بنوں و محلقہ علاقوں میں کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک

راولپنڈی:( ) بنوں و ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں، سکیورٹی فورسز نے 24 خوارج ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، بنوں و ملحقہ علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد 24 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

ہلاک دہشت گرد بھارتی پراکسی “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے ، متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔