اختلاف رائے ضرور ہے لیکن سہیل آفریدی کےخلاف بلاک نہیں بنا،بیرسٹر گوہر

پشاور:(بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی وچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے عوام میں بد گمانیاں پیدا کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاڈاکٹروں کی بھرتیوں میں شکایات سامنے آئیں لیکن وزیر صحت نے بتایا سب شفاف طریقے سے ہوا،پی ٹی آئی حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن وزیراعلیٰ کےخلاف بلاک نہیں بنا۔