اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری رولز میں ترامیم کی منظوری دےدی، چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرری اور عدالتی امور پر اہم فیصلے ،آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی اور انتخاب کے معیار کی بھی توثیق کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق آئینی بینچوں کیلئے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار مزید واضح کر دیا گیا ، اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مجوزہ جوڈیشل پرفارمنس ایویلیوایشن رولز 2026 پر فیصلہ موخر کر دیا گیا،تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور سینئر ججز سے 7روز کے اندر آرا طلب کر لی گئیں،قواعد کو حتمی شکل دینے سے قبل مزید مشاورت کی جائے گی۔
جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان بار کونسل کی جانب سے نئی رول سازی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے قرار دیا بار کونسل کے نامزد رکن کی 2سالہ مدت آئینی طور پر مقرر ہے،ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے عمل کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز کرے گی،سربراہ کا تقرر چیف جسٹس کریں گے، اجلاس میں عدالتی نظام ،انتظامی و قانونی امور پر بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری رولز میں ترامیم کی منظوری دےدی


















