اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہاہے صوبوں پرمالی بوجھ ڈالنا ناکامی کااعتراف ،عوام پوچھ رہے 4 سال میں معاشی اصلاحات کیوں نہ ہو سکیں؟۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہادفاعی ضروریات پوری کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ، وفاق 4سال میں ایف بی آر اصلاحات لانے میں ناکام رہا،روپے کی قدرمیں کمی ، معاشی بدانتظامی حکومتی ناکامی ہے، حکومت پنشن،اخراجات ،اصلاحات پراپنے وعدے پورے نہ کرسکی، ریٹیل، رئیل سٹیٹ اور زرعی شعبے میں بھی موثراصلاحات نہ ہو سکیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا18ویںترمیم کے بعد صوبوں کا حصہ کم کرنا آئینی طور پر ممکن نہیں، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبائی حصے میں کمی غیر آئینی ہو گی،وزیراعلیٰ کے پی عوامی وسائل کا امین ہے، صوبائی مفادات کا تحفظ کرے گا،صوبے جائز حق مانگ رہے ہیں،این ایف سی ایوارڈ پر تمام جماعتوں کو ایک موقف اپناناچاہیے،بانی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا، تمام اراکین ساتھ ہیں، پارٹی کے اندر اختلافات کو بات چیت سے حل کیا جائےگا۔
صوبوں پرمالی بوجھ ڈالنا ناکامی کااعتراف ہے،بیرسٹر گوہر


















