اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قبائلی سردار شناختی کارڈ، ڈومیسائل کی تصدیق کے اہل نہیں،وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاشناختی کارڈ، ڈومیسائل کا اجرا باقاعدہ قانون کے مطابق کیا جاتا ہے،شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے قانون میں مجاز حکام کو ہی اختیار دیا گیا ، کسی قبائلی سردار کو قانون سے ہٹ کر دستاویزات کی تصدیق کا اختیار نہیں دیا جا سکتا،قانون کے مطابق سرداری نظام 1976 میں ختم ہوچکا ،علاقائی روایت کی عدالتی توثیق نہیں کی جا سکتی،متاثرہ شخص ہی عدالت سے رجوع کرنے کا اہل ہے۔
قبائلی سردار شناختی کارڈ، ڈومیسائل کی تصدیق کے اہل نہیں،آئینی عدالت کابڑا فیصلہ


















