پی ایس ایل 11: حیدر آباد پلے آف مرحلے میں اِن، لاہور آﺅٹ

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے 39 ویں میچ میں حیدرآبادکنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے گلین میکسویل70 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان نے 54، معاذ صداقت نے 28، صائم ایوب نے 12 رنز بنائے جبکہ کپتان مارنوس لبوشانے 5 اور عرفان خان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ کنگزمین کے کوشال پریرا نے 50 جبکہ حسان خان نے 16رنز کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔

راولپنڈیز کی جانب سے سعد مسعود نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عماد بٹ ، آصف آفریدی اور بین سیئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔