شیخوپورہ (نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام پنجاب کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی پرائیویٹ سکولز اور اکیڈمیز کے مالکان فوری طور ایجوکیشن اتھارٹی کے قوانین کے مطابق رجسٹرڈ کروائیں تاکہ وزارت تعلیم کے پاس اِنکا مکمل ڈیٹا ہو کونسا اسکو ل یا اکیڈمی رجسٹرڈ ہے کہ نہیں ہے جب یہ ایجوکیشن اتھارٹی کے سرکل میں آجائیں گے تو جو یہ وزارت کے حکم کے بغیر اپنی من مانیاں کرتے ہیں انکو روکنا آسان ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کے پاس بہت سی پرائیویٹ اسکولز اور اکیڈمیز کی مختلف قسم کی شکایات موصول ہوئی تھیں کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کئے ہیں صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات کے مطابق جو سکولز اکیڈمیز ایجوکیشن اتھارٹی کے سرکل میں نہیں آتے انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اسکولز اور اکیڈمیز چلانا غیر قانونی ہے کیونکہ ایسے تعلیمی ادارے طالب علموں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں کئی شکایات آنے کے ایکشن لیا جا رہا ہے یہ یکشن ہی نہیں عمل بھی ہوگا ابھی تک 744 سکولز اور اکیڈمیز کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ اسکے علاوہ اسکولز اور اکیڈمی بلڈنگ کی فٹنس لینا بھی ضروری ہے جن اسکولز مالکان توسیع شدہ تاریخ تک اپنے اسکولز اور اکیڈمیز ایجوکیشن اٹھارٹی سے رجسٹرڈ نہیں کروائے انکو 3 لاکھ سے روپے40لاکھ روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
غیررجسٹرڈ سکول اپنا قبلہ درست کرکے قانون کے دائرے میں آجائیں:وزیر تعلیم



















