غزہ :(مشرق نیوز) غزہ میں جنگ و تباہی کے باوجود شادی کی منفرد تقریب،تباہ حال گلیوں و ملبے کے ڈھیر کے درمیان سجائی گئی۔
دلہا اور دلہن نے پھولوں سے سجے تعمیراتی بلڈوزر کو اپنی سواری بنایا، بارات تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان سے گزری، دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
شادی کے منفرد انداز سے فلسطینی عوام نے پیغام دیا مشکل حالات کے باوجود حوصلے بلند ہیں،منفرد شادی کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
غزہ میں جنگ و تباہی کے باوجود شادی کی منفرد تقریب،دیکھنے والے حیران



















