مذاکرات ناکام ہوئے تو پراجیکٹ فریڈم پلس شروع ہوگا،صدر ٹرمپ

واشنگٹن، نیویارک: (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو پراجیکٹ فریڈم پلس شروع ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فوج ختم، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، معاملات آگے نہ بڑھے تو دوبارہ پراجیکٹ فریڈم کی طرف جاسکتے ہیں اور اب پراجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، ساتھ کچھ دوسری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ ہونے کا امکان ہے، دونوں ممالک ثالثوں کے ذریعے 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر کام کررہے ہیں، ایک ماہ پر محیط مذاکراتی عمل شروع ہوسکتا، مقصد کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ مسودے میں ایرانی جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم اور ایران کے اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے جیسے امور شامل ہیں،کئی اہم معاملات اب بھی حل طلب، ایران پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی حد بڑا اختلافی نکتہ اورمذاکرات میں رکاوٹ بن سکتی ہے، ابتدائی مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو ایک ماہ کی مدت کو باہمی اتفاق سے مزید بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔