ایران جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ، آبنائے ہرمز جلد کھلے گی،ٹرمپ

واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے ایران جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا میں خود ایران کےساتھ مذاکرات میں شامل ،معاملات درست سمت جارہے ہیں،آبنائے ہرمز کھلی اور امریکہ کے کنٹرول میں ہے،یقین ہے جنگ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہے گی،جلد کسی نہ کسی مثبت پیشرفت کا امکان موجود ہے،گولہ بارودکی بڑی مقدارموجود اورامریکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا بڑا حملہ ہونے والا ہے، رکیے، نہیں وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،مزید ڈرامے کی ضرورت نہیں، امریکہ حقائق تسلیم اور وعدوں کی پاسداری کرے۔

ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل مسعود جعفری نے کہامسلح افواج امریکی فوجی اڈوں میں ہونےوالی تعمیرات و اقدامات پر برسوں سے گہری نظر رکھے ہوئے تھے ،امریکیوں کی بہتر ٹیکنالوجی، ائیرڈیفنس سسٹم ،طیاروں کے باوجود،پائلٹس نے بھرپور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اڈوں پر کامیابی کےساتھ حملہ کیا،فضائیہ نے شیراز ائیربیس سے اڑ کر سینٹکام کے کمان پر بمباری کی اور کام GPS اور INS سسٹموں کے بغیر مکمل کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا ،امریکہ واتحادی حیران رہ گئے،امریکی اڈوں پر جوابی حملے کی پلاننگ برسوں قبل تیار ہوچکی تھی۔