لندن:(مشرق نیوز) دی گارڈین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مختلف ممالک کی جانب سے ملنے والے غیر ملکی اعزازات پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا متعدد ایوارڈز مودی کے دوروں سے چند روز قبل ہی تخلیق کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سیشلز کی جانب سے دیا جانےوالاایوارڈ مودی کی آمد سے صرف 3 روز قبل متعارف کرایا گیا،ابتدائی سرٹیفکیٹ میں "Republic" اور "Seychelles" کے الفاظ غلط لکھے گئے ،مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار ہونے کے خدشات بھی سامنے آئے،اسرائیلی پارلیمنٹ کا "Medal of the Knesset" مودی کے دورے سے چند روز قبل تخلیق ،2019 کا "Philip Kotler Presidential Award" بھی پہلے مودی کو دیا گیا،ایک سال کے دوران مودی کو ایتھوپیا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سمیت کئی ممالک کے اعلیٰ اعزازات بھی ملے جن میں بعض کے پہلے غیر ملکی یا واحد وصول کنندہ قرار پائے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اعزازات پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا مودی حکومت بیرونی اعزازات کو داخلی سیاسی تشہیر اور امیج بلڈنگ کےلئے استعمال کر رہی ہے۔
مودی کی جعلسازی،غیر ملکی اعزازات دوروں سے قبل تخلیق


















