اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، حکومت نے پٹرول،ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.50سے بڑھا کر 5 روپے لٹر مقرر ،اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کےلئے پٹرولیم لیوی میں اڑھائی، اڑھائی روپے لٹر کمی کر دی گئی ،کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی کوایڈجسٹ کرنے کیلئے کی گئی، 2مختلف لیوی ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ سے قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں 100فیصد اضافے پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے سوال اٹھایا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نام پر وصول رقم آخرکہاں خرچ کی جا رہی ہے؟لیوی کا مقصد صرف ریونیو اکٹھا کرنا نہیں، ماحولیات کا تحفظ ہونا چاہیے۔
آئی ایم ایف شرط،پٹرول،ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں 100 فیصد اضافہ


















