اسحاق ڈار24سے 28اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 24سے 28اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، دفتر خارجہ، دولت مشترکہ و ترقی (FCDO) میں پاکستان کےلئے وزیر مملکت سٹیفن ڈوٹی اور برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات بھی شیڈول ہے،صومالی بحری قزاقوں کی زیر حراست پاکستانی عملے کے اراکین کی بازیابی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔