کویت سٹی:(مشرق نیوز) کویتی وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کادورہ العدان ہسپتال ،ایرانی حملوں میں زخمی ہونےوالے شہریوں کی عیادت ،حکومت کی جانب سے ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر صحت ڈاکٹر احمد العوضی بھی ساتھ تھے، دونوں رہنماوں نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ،تمام ضروری طبی، تکنیکی اور انتظامی وسائل فوری طور پر فراہم کیے جائیں ،حکومت زخمیوں ،اہلخانہ کےساتھ کھڑی ہے ،مکمل بحالی تک ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائےگا۔
کویتی وزیراعظم کادورہ ہسپتال،ایرانی حملے کے زخمیوں کی عیادت



















