مظفر آباد:(مشرق نیوز)سرغنہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اشتعال انگیزاور گمراہ کن گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ ( بیٹھک) میں سکیورٹی فورسزپرحملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہم نے جو کچھ بلوچ (بیٹھک) میں کیا یہاں بھی کرسکتے ہیں اور کریں گے، مطالبات مرضی کے مطابق حل ہوں گے۔
ماہرین نے کہاکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرغنہ امان و دیگر منظم منصوبہ بندی کے تحت ریاست مخالف اشتعال انگیزبیانیے کی ترویج کررہے ہیں ،مسلح جتھوں کے ذریعے دہشتگردی کی دھمکی موقف کو تقویت دیتی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھارتی پراکسی کے طور پرعدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔
سرغنہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اشتعال انگیز گفتگو



















