مظفرآباد:(بیورورپورٹ) صدر ن لیگ آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے تمام امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ، الیکشن موخر کرنے کے ہتھکنڈے کسی صورت قبول نہیں، آزاد کشمیر کے مسائل کا واحد حل بروقت، شفاف اور پرامن انتخابات ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا حکومت آزاد کشمیر عوامی مسائل کسی اور کے کھاتے میں ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے ، آٹے سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کےلئے عملی اقدامات کیے جائیں،وادی نیلم ہمیشہ سے پرامن خطہ ،انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام رہی،کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر حملہ کیاگیا، واقعہ کے فوری بعد جعلی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں،کارکن اشتعال کی بجائے انتخابی مہم پر توجہ دیں اور پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
الیکشن موخر کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائینگے،ن لیگ آزاد کشمیر


















