ملک میں مصنوعی نظام قائم،شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں،پی ٹی آئی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے معیشت، مزدور ، کسان بدحال ، نئے صوبوں پر بحث ممکن،شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاموجودہ پارلیمنٹ ،صوبائی اسمبلیاں عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں ،جھوٹے الیکشن کے ذریعے مصنوعی نظام قائم کیا گیا،شفاف انتخابات تک کوئی بڑی آئینی یا سیاسی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے،بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کیے بغیر کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے،عمران کو ہسپتا ل منتقل،رہا کرکے تمام مقدمات ختم ،قومی سیاست میں کردار کو تسلیم کیاجائے،27 ستمبر کی کال ہرگز ایک دن کی نہیں ہوگی اب گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔