لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک

لکی مروت :(مشرق نیوز) لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں،سکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا،کارروائیوں میں یقینی بنایا جا رہا ہے عوامی جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔