پشاور جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،بیرسٹرگوہر


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے5 اگست اہم دن ، پشاور جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، امید ہے اپوزیشن اتحاد جماعتیں بھی 5 اگست کو ساتھ ہوں گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاآزادکشمیر الیکشن کا بائیکاٹ کیا ،صرف 5 سے7 فیصد ٹرن آﺅٹ نہ ہونے کے برابر ہے، پی ٹی آئی سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا الیکشن آج ہو جائیں یا کل،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہی بہتری کی کنجی ہے، ملاقاتیں شروع ہوئیں تو حالات بدل جائیں گے، نورین نیازی کیخلاف مقدمہ درج ہوا ،ایسے پرچوں سے حالات بہتر نہیں ہوتے، دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کی ضرورت ہے، فری اینڈ فئیر الیکشن ہوگا توہی ملک آگے جائے گا۔