بڑھتی آبادی بڑا چیلنج، بروقت اقدامات ناگزیر ہوچکے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کو درپیش ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے بروقت اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام آباد میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل پاپولیشن کونسل کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے، جو آبادی سے متعلق پالیسی سازی اور موثر اقدامات میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آبادی میں اضافے پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ملکی وسائل پر دباو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔