سحر پروگرام کا آغاز، عورت مضبوط ہوگی تو پنجاب ترقی کرےگا :مریم نواز

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری اقدامات کے تحت پنجاب کی بیٹیوں کیلئے پہلی بار ”سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام”سحر“جیسامثالی پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب بھر کی عام خواتین کو گھر بیٹھے فن اور ہنرمند بنایا جائےگا۔ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے” سحرپروگرام“ پر97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ صوبہ بھر میں 5365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔ دوردراز علاقے،سیمی اربن اور اربن علاقوں میں بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔ پی ڈی سی پی کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سے 1260 خواتین کیلئے ہاسپٹیلٹی کورس کرائے جائیں گے۔ ”سحر“ پروگرام کے تحت کی ہاسپٹیلٹی ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، گیسٹ ریلیشن، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائی جارہی ہے ۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں ”سحر“پروگرام کے تحت ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کے پہلے بیج نے ٹریننگ مکمل کر لی۔ چار اضلاع میں 5 206خواتین کےلئے نیل بار کے تعاون سے بیوٹیفکیشن کورسزکا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ٹرینی خواتین کو ہیر اسٹائلنگ، سکن کی¿ر، میک اپ اور نیل آرٹ بھی سکھائے جارہے ہیں ۔ 2040ٹرینی خواتین کوپی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے چھ ماہ کا ڈیجیٹل سکل کا ٹریننگ کورس کرایا جائے گا۔ ”سحر“پروگرام کے تحت ٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکیج اور ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔ سحر پروگرام میں دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج،پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سحر پروگرام میں ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کےلئے کامیابی کی دعاکی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔