اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں،طارق فضل چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے پاکستان جنگ بندی کوششو ں میں مصروف ہے، خطے کی صورتحال کے باعث وزیراعظم اور اپوزیشن کی ملاقات نہیں ہوسکی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا وزیر اعظم ہاوس اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن لیڈر کےلئے کھلے ہیں، حکومت اب بھی مذاکرات کےلئے تیار ہے،اپوزیشن لیڈر کے چیمبر بھی جانا پڑا تو وزیراعظم دریغ نہیں کریں گے،پاکستان میں عالمی معاملات اور صورتحال کی وجہ سے ملاقات میں وقفہ آیا، امریکی صدر سفارتکاری کوششوں کو سراہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا اپوزیشن چاہتی ہے حکومت کو کوئی مفید مشورے دئیے جا سکتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں،محمود خان ا چکزئی زیرک سیاستدان ،امید ہے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔