اسلام آباد:(بیورورپورٹ)500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پراجیکٹ کےلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔
سندھ میں کینجھرجھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولرپاور پراجیکٹ لگایا جائے گا، منصوبے کا مقصد قابل تجدید توانائی کو فروغ دینا اور درآمدی فوسل فیول پر انحصار کم کرنا ہے۔
243 ملین ڈالر کے منصوبے سے سالانہ 861.91 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے،منصوبہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اورکنسٹرکشن ماڈل کے تحت مسابقتی بولی سے مکمل کیا جائےگا۔
500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پراجیکٹ کیلئے منصوبہ بندی مکمل



















