اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں 18 تا 24 مئی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائیگا۔ پولیو مہم کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مئی کی یہ خصوصی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔
پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ کے 20 مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دئیے جائیں گے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 مخصوص اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائیگی۔
این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ این ای او سی نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولیو ورکرز کیلئے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
انسداد پولیو مہم 18 مئی سے شروع ہوگی ، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے



















