ایران کےساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے صرف میں اور چند لوگ ہی آگاہ ہیں،ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کےساتھ مذاکرات کی اصل صورتحال سے صرف میںاور چند دیگر لوگ ہی آگاہ ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے جنگ بندی ٹوٹنے کے خدشے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا سوائے میرے اور چند دیگر افراد کے کسی کو معلوم نہیں ایران کےساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے،مذاکرات کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی جا رہیں ،اصل پیشرفت خفیہ سطح پر ہو رہی ہے،بات چیت رکنے کاتاثر بالکل غلط ،امریکہ ،ایران کے درمیان کسی سطح پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔