لاہور(وقائع نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومت فوری طور پرپٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
نعیم الرحمن نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہالیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں اور کاروبار کو برباد کر دے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے، عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول،عوام پر ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،نعیم الرحمن


















