لیو جرائم پسند ہیں:ٹرمپ، جنگ کیخلاف آواز اٹھاتا رہوں گا: پوپ

واشنگٹن، ویٹی کن سٹی (بیورو رپورٹ+ مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹروتھ سوشل پر ایران جنگ سے متعلق پوپ لیوکے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا میرے خیال میں پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے، میرے خیال میں پوپ لیو کو جرائم پسند ہیں، وہ اگر کہیں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو یہ بری بات ہے، پوپ لیو اگر کہیں امریکہ میں جرائم ہوں تو یہ اچھی بات نہیں، میں پوپ لیو کو میں پسند نہیں کرتا، وہ بہت زیادہ لبرل ہیں،ادھر کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تنقید کے باوجود جنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، میں کسی بحث میں پڑنا نہیں چاہتا، تاہم جنگ کے خلاف کھل کر بولتا رہوں گا،مسائل کے منصفانہ حل کےلئے امن، مکالمے اور ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے، دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ تکلیف میں ، بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں، عالمی سطح پر امن کے قیام اور تنازعات کے حل کےلئے کوششیں جاری رکھوں گا۔