بیروت:(مشرق نیوز)اسرائیلی حملے میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا۔
لبنان کے جنوبی شہر نباطیہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 13 سکیورٹی اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں، سرکاری حکام و سکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی،اجتماعی نماز جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی، شرکا نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
لبنان کی حکومت نے کہاحملے ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے مترادف ،خطے میں کشیدگی بڑھے گی،عالمی برادری نوٹس لے۔
لبنان،شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا


















