واشنگٹن،نئی دہلی :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)اسلام آباد مذاکرات پردنیا پاکستان کی معترف، بھارتی میڈیا حواس باختہ، چینی و امریکی مہمانوں نے بولتی بندکردی۔
گوڈی میڈیا کوپاکستانی اقدامات کی تعریف کرنے کی بجائے پروپیگنڈا کرنے پرشدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ ا،رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہا پسند حکومتی پالیسی سے متاثر میڈیا بین الاقوامی امور کے ماہرین کو مدعو کر کے پاکستان کےخلاف زہر اگلوانے کی بھرپور کوششوں میں ناکام رہا،بھارتی چینلز پر بین الاقوامی امور ماہرین ،سفارتکاروں کے ہاتھوں بھارتی اینکرز کی براہ راست بے عزتی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
بھارت کے متنازع ترین اینکر پرسن ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں چین سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی امور کے ماہر وکٹر گا کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا آپ کیا سمجھتے ہیں پوری تہذیب کو تباہ کرنے سے لےکر یکطرفہ جنگ بندی کے درمیان کیا کچھ ہوا؟وکٹر گا نے جواب کا آغاز پاکستان کی تعریف سے کرتے ہوئے کہاسب سے پہلے تو آپ کو پاکستان کو کریڈٹ دینا چاہیے مذاکرات کےلئے راہ ہموار ، ماحول فراہم کیا۔
پاکستان کی تعریف سنتے ہی بھارتی اینکر حواس باختہ ہو گیا اور وکٹر گا کو آگے بولنے کی اجازت ہی نہ دی ،بھارتی اینکر امریکی سفارتکار جیفری گنٹر سے سوال کرتا ہے آپ لوگ پاکستان جا رہے ہیں جو امریکہ ،ڈونلڈ ٹرمپ کو جارح کہتے ہیں ،ٹرمپ کو بھی خدشہ ہے جے ڈی وینس پاکستان میں محفوظ بھی ہوں گے یا نہیں،جواب میں امریکی سفارتکارجیفری گنٹر نے بھارتی اینکر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا جے ڈی وینس پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہوں گے،انسانی زندگیوں اور انسانیت کا معاملہ ہے،آپ لوگوں کاپاکستان بھارت تنازع میں گھسیٹنا شرمندگی کا باعث ہے۔
دنیا پاکستان کی معترف، بھارتی میڈیا حواس باختہ، چینی و امریکی مہمانوں نے بولتی بندکردی


















