واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے دنیا بھر سے خالی آئل ٹینکرز اعلیٰ معیار کا تیل و گیس حاصل کرنے کیلئے امریکہ کارخ کر رہے ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے کہا دنیا کے سب سے بڑے ٹینکرز (بحری جہاز) اعلیٰ معیار کے تیل و گیس کے حصول کےلئے امریکہ کی طرف رواں دواں ہیں،امریکہ کے پاس دنیا کی 2بڑی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے زیادہ تیل موجود ،معیار بھی بہتر ہے،آپ کے منتظر ہیں، لوڈنگ تیز رفتار ہوگی۔
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی کےساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں، ایران کی 28بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو غرق کردیا،ایرانی بحریہ ،فضائیہ ،دفاعی نظام ،ریڈار سب ختم، میزائل اور ڈرون فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران کی اہم لیڈر شپ ختم کی جاچکی،جعلی میڈیا کہتا ہے ایران جیت رہا لیکن حقیقت میں بری طرح ہار رہا ہے۔
ایران کی بارودی کشتیاں غرق،آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کردیا،ٹرمپ


















