روس نے ایران امریکہ تنازع کے حل میں مدد کی پیشکش کردی


ماسکو:(مشرق نیوز)روس نے ایران امریکہ تنازع کے حل میں مدد کی پیشکش کردی۔

صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ،صدر ولادیمیر پیوٹن خطے کے رہنماوں سے مسلسل رابطے میں ہیں،خدمات کسی بھی طرح درکار ہوئیں تو یقیناً بھرپور تعاون کےلئے تیار ہیں تاکہ جنگی صورتحال جلد از جلد پرامن راستے پر آ سکے،روس کا مقصد خطے میں استحکام قائم کرنا ہے ،سفارتی سطح پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔