وقتی سیزفائر ناکافی، ایرانی جنگی صلاحیتوں کو لگا دی جائے، خلیجی ممالک

دبئی (مشرق نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خلیجی ممالک نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے صرف عارضی جنگ بندی کو ناکافی قراردیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ خلیجی ممالک نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کو صرف وقتی سیزفائر نہیں چاہئے بلکہ ایرانی ڈرون اور میزائل صلاحیتوں سے ممکنہ خطرات کے خلاف دفاعی تعاون اور تحفظ کی بھی ضرورت ہے۔

کونسل کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو علاقائی سکیورٹی کی ضمانت چاہیے۔ امارات پالیسی سینٹر کے صدر ابتسام الکربی کا کہنا تھا کہ اصل چیلنج ایران کو جنگ روکنے پر آمادہ کرنا نہیں بلکہ خطے کو ایران سے پیدا ہونے والے آئندہ خطرات سے پائیدار تحفظ فراہم کرنا ہے۔

امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے بھی جنگ بندی کو امتحان کے طور پر وضع کیا اور کہا کہ اگر ایرانی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم یا پابندیوں کے تحت نہیں لایا گیا تو جنگ بندی کے بعد بھی ایران عالمی معیشت کو یرغمال بنا سکتا ہے۔

خلیجی تعاون کونسل کے امریکہ سے مطالبات میں ایران پراکسی جنگوں جیسے یمن اور غزہ میں مسلح دھڑوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں کونسل نے زیادہ فعال سفارتکاری پر بھی زور دیا اور کہا کہ صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔