ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے،بنگلہ دیش کا آئی سی سی کو جوابی خط


ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش کا آئی سی سی کو جوابی خط، ایک مرتبہ پھر ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کےساتھ جواب دیا ،کرکٹ ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز و دیگر سٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی ،ویزوں کا معاملہ بھی اٹھایا ،بی سی بی نے خط کےساتھ حکومتی موقف و بیانات کو شواہد کےساتھ پیش کیا اورٹیم کی سکیورٹی خدشات و حکومتی پالیسی کو دہرایا ۔