امارات ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا،عباس عراقچی


نئی دہلی:(مشرق نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے متحدہ عرب امارات ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا۔

برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہایکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا، ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے مذمت تک نہیں کی، یواے ای اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے،وقت آگیا امریکی غنڈہ گردی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا جائے، امریکی غنڈہ گردی کےخلاف مزاحمت نئی جنگ نہیں،پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہیں اور مشترکہ و خطرناک چیلنج کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا زوال پذیر سلطنتیں اپنے انجام کو روکنے کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں، برکس ممالک ایران کےخلاف غیر قانونی جارحیت کا نوٹس لیں، ایران سفارت کاری کےلئے تیار ہے مگر اپنی آزادی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا اور کسی کے سامنے کسی صورت سر نہیں جھکائے گا، جنگ نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو بھرپور اور تباہ کن جواب دیں گے، مغرب کی خاموشی اسرائیل اور امریکہ کو استثنیٰ کا احساس دلا رہی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا عالمی اداروں کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہونے سے روکنا ہوگا، خطے میں عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں،اسرائیل کےساتھ گٹھ جوڑ کرنےوالوں سے حساب لیا جائے گا، عظیم ایرانی عوام سے دشمنی احمقانہ جوا اوراسرائیل کےساتھ گٹھ جوڑ ناقابل معافی ہے۔