اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لے لیا،متعلقہ حکام کو ہدایت کی تحقیقات میں اگر شکایت کی تصدیق ہو تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوٹینڈرز میں پیپرا قوانین کیخلاف ورزی کی شکایت کی تحقیقات کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ارسال شکایت پر شفاف تحقیقات کی جائیں۔
ایس این جی پی ایل کی طرف سے پیپرا قواعد کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کا نوٹس


















