نیویارک: (بیورورپورٹ)نیویارک ٹائمز نے کہاہے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی مگر ہوش میں ہیں،مجتبیٰ خامنہ ای تک پیغامات ہاتھ سے لکھ کر قاصدوں کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کا نظم و نسق اب فوجی جنرل چلارہے ہیں، کچھ ہی افراد کو سپریم لیڈر تک رسائی حاصل ہے، فیصلوں کی توثیق سپریم لیڈر خود کرتے ہیں،اسرائیلی یا امریکی نگرانی سے بچنے کےلئے اعلیٰ حکام سپریم لیڈر کے قریب نہیں جا رہے ، پیغام رسانی کےلئے غیر روایتی مگر محفوظ طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر شدید زخمی مگر ہوش میں ہیں، نیویارک ٹائمز


















