حکومت 28 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے متحرک ،اگلا ہفتہ اہم ،سپیکر کو ٹاسک تفویض


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت 28 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے متحرک ،اگلا ہفتہ اہم ،اتفاق رائے کیلئے سپیکر کو ٹاسک تفویض کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اقتدار کے تمام ایوانوں میں غیر معمولی ہلچل ،قومی اسمبلی ،سینٹ اجلاسوں کے دوران بھی 28 ویں ترمیم کی بازگشت ،صدر ،وزیراعظم کی حالیہ ملاقات میں معاملہ سرفہرست رہا،سپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی رہنماﺅں سے غیر معمولی مشاورت ہوئی ،ایاز صادق کون لیگ ،پی پی میں اتفاق رائے کا ٹاسک دےدیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر ایاز صادق ،رانا ثنا ،اسحاق ڈار کاوشیں کر رہے ہیں،سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بجٹ کا حصہ بنانے کا اصولی فیصلہ کرنے کےساتھ پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش بھی کر دی گئی ۔