پنجاب میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو یورپی ممالک کی طرز پر پبلک فرینڈلی بنائیں گے: مریم نواز

لاہور (وقائع نگار) مختصر مدت میں راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں،چیف منسٹر پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد سپیشل افراد کو مالی معاونت فراہم کی گئی، رواں مالی سال میں 2 لاکھ افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائیگی،پنجاب میں راشن کارڈ کے ذریعے 14لاکھ سے زائد افراد کی ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے، و زیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سائرہ عمر نے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری پروگرام کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کے ذریعے مزید 50ہزار افراد راشن کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا مینارٹی کارڈ سے ایک لاکھ اقلیتی نادار افراد کو سہ ماہی 10500 مل رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام کے تحت 16ہزار سے زائد افراد کو وہیل چیئر 16 اقسام کے معاون آلات مل گئے، دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعی شادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، مریم نواز نے دھی رانی پروگرام میں 9ہزار کا ہدف مکمل ، دھی رانی پروگرام میں مزید خاندان ، لاوارث کمسن بچوں کےلئے باقاعدہ یتیم خانے قائم ، خواتین اور بچوں کی ویلفیئر کےلئے مستند این جی اوزسے معاونت حاصل کرنے کا حکم دیا، اجلاس میں بتایا گیا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہیلپ لائن 1737 قائم کی جائےگی،وزیراعلیٰ نے صنعت زارکی ری ویمپنگ کےلئے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے ، صنعت زار ڈسپلے سنٹرز کی برینڈنگ اور اشتراک کار، زکوة فنڈز سے ادویات کی فراہمی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا بھی حکم دیا، اجلاس میں پنجاب بھر میں گدا گروں کا ڈیٹا کلیکشن اورمیپنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی بھرپور مالی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مقصد عام آدمی کی فلاح و بہبود اور مدد ہے، پنجاب میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو یورپی ممالک کی طرز پر پبلک فرینڈلی بنائیں گے، محروم معیشت افراد کی بحالی کےلئے ہر ممکن اقدام کرنا چاہتے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے کم آمدن والے افراد کی مالی معاونت کی جارہی ہے۔