”پروجیکٹ فریڈم“ روکنے سے پائیدار امن کو یقینی بنایا جاسکے گا: وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو گزرنے میں معاونت کرنے کے امریکی منصوبے ”پروجیکٹ فریڈم“ کو عارضی طور پر روکنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جراتمندانہ اقدام پر ان کا شکر گزار ہوں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروجیکٹ فریڈم روکنے کا بروقت اعلان کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور دیگر برادر ممالک، بالخصوص مملکت سعودی عرب اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر مثبت ردعمل، اس نازک دور میں خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے عزم پر قائم ہے جو تحمل، مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دیتی ہیں، ہمیں امید ہے کہ موجودہ پیشرفت ایک دیرپا معاہدے کی راہ ہموار کریگی جو خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنائیگی۔
پروجیکٹ فریڈم روکنے سے پائیدار امن کو یقینی بنایا جاسکے گا: وزیراعظم شہبازشریف


















