ٹوبہ ٹیک سنگھ (مشرق نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم پی اے سردار ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، ممبر صوبائی اسمبلی سردار ایوب خان گادھی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے متعلق واقعہ رجانہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرے پر اس وقت فائرنگ کی جب ایم پی اے ایوب گادھی وہاں موجود تھے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایوب گادھی زخمی جبکہ انکے ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گئے، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور فوری طور پر ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 4 زخمی



















